۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ادارۂ الباقر

حوزہ/ سرگودھا پاکستان میں ادارۂ الباقر کے شعبۂ تبلیغات کی جانب سے مجلس علماء امامیہ پاکستان کے اراکین کا استقبال ماہ مبارک رمضان کے عنوان سے فکری اور تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرگودھا پاکستان میں ادارۂ الباقر کے شعبۂ تبلیغات کی جانب سے مجلس علماء امامیہ پاکستان کے اراکین کا استقبال ماہ مبارک رمضان کے عنوان سے فکری اور تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام آئمہ جمعہ و الجماعت کا تربیتی و فکری اجتماع

اجتماع میں سرگودھا اور چنیوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے سو سے زائد آئمہ جمعہ والجماعت نے شرکت کی۔

آئمہ جمعہ والجماعت کے اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تبلیغ دین کی ضرورت و اہمیت، عصر جدید میں تبلیغ کے تقاضوں اور حالات حاضرہ کے موضوعات پر گفت و گو کی۔

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام آئمہ جمعہ و الجماعت کا تربیتی و فکری اجتماع

مدیر و منتظم مجلس علماء امامیہ جناب حجت الاسلام ضیغم عباس نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور سربراہ مجلس علماء امامیہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی طرف سے اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے شرکاء کو تبریک و تہنیت پیش کی۔ انہوں نے مبلغین امامیہ کے لیے سربراہ ادارۂ کی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے مواعظ و نصائح بیان فرمائے۔

مجلس علماء امامیہ کے نائب صدر اور دارالعلوم محمدیہ سرگودھا کے پرنسپل جناب حجت الاسلام والمسلمین ملک نصیر حسین نے ماہ مبارک رمضان اور شوال کی آمد کی مناسبت سے رویت ہلال کے فقہی، تکنیکی اور علمی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام آئمہ جمعہ و الجماعت کا تربیتی و فکری اجتماع

ادارۂ الباقر کے شعبۂ مطالعات کے ڈائریکٹر اور ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ جناب سید ابن حسن بخاری نے مسئلہ فلسطین پر بیان کے علاؤہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کیوجہ سے پیدا ہونے والی تشویش کے پیش نظر فیصلے کے تکنیکی و قانونی پہلوؤں اور اثرات پر روشنی ڈالی۔

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام آئمہ جمعہ و الجماعت کا تربیتی و فکری اجتماع

مبلغین امامیہ کے اس اجتماع میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے صوبائی صدر جناب حجت الاسلام والمسلمین اکبر علی کاظمی نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مجلس وحدت مسلمین کے موقف، بیانیے اور کامیابیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام آئمہ جمعہ و الجماعت کا تربیتی و فکری اجتماع

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .